ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کا خطرہ،محکمہ سوشل ویلفئیر کے تمام پراجیکٹس ادارے بند

 کورونا وائرس کا خطرہ،محکمہ سوشل ویلفئیر کے تمام پراجیکٹس ادارے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) کورونا وائرس کا خطرہ، محکمہ سوشل ویلفئیر کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے تمام ادارے بند کردئیے گئے،کاشانہ، چلڈرن ہومز، اولڈ ایج ہومز کے مکینوں کو واپس بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرورنا وائرس کے واری جاری ہیں، ملک میں مہلک وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد478 ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں عوام کا داخلہ بند اور سٹاف محدود کردیا ہے، جس پر محکمہ سوشل ویلفئیر نےصنعت زار، نشیمن، چمن ، منی صنعت زار، قصر بہبود، سلائی مرکز، ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سمیت تمام کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس مکمل بند کردئیے ہیں۔

علاوہ ازیں کاشانہ، چلڈرن ہومز، اولڈ ایج ہومز، دارالفلاح، دارالسکون کے مکینوں کو واپس بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے،صرف ان افراد کو رہنے کی اجازت دی گئی ہے جن کے پاس رہنے کا اپنا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے جبکہ یکرٹری آفس اور ڈائریکٹوریٹ جنرل میں عوام کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا ہے،50 سال سے زائد عمر کے افسران اور ملازمین کو بھی دفتر آنے سے روک دیا گیا،صرف محدود سٹاف کو دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer