سٹی 42: چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز ، غفلت برتنے پر 3 ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست کردیا ۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایک ٹریفک وارڈن جبری ریٹائر، ٹریفک انسپکٹر کی تنزلی کر کے ٹریفک وارڈن بنا دیا گیا۔برخاست ہونیوالے ٹریفک وارڈن میں مبین، فاروق، عمران شامل ہیں ۔ سی ٹی او کے حکم پر ٹریفک وارڈن علی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا،ٹریفک انسپکٹرخادم کی ایک سال کیلئےتنزلی،ٹریفک وارڈن بنادیا،ٹریفک انسپکٹر خادم کا 3 سال تک انکریمنٹ بھی روکنے کا حکم دے دیا ۔
بدعنوانی،اختیارات سےتجاوزکسی صورت قبول نہیں ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App