ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمنز ٹیم کو مسلسل تیسری شکست 

پاکستان ویمنز ٹیم کو مسلسل تیسری شکست 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان ویمنز ٹیم کو مسلسل تیسری شکست  ہوگئی ۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان ویمنز ٹیم 124 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام  ہوئی ۔ پہلی وکٹ پر 49 رنز کی شراکت کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی ۔پاکستان ویمنز ٹیم 20 آورز میں 8 وکٹ پر 100 رنز ہی بنا سکی۔ منیبہ علی 25 ،گل فیروزہ 23 ،کپتان فاطمہ ثنا 10 پر پویلین لوٹ گئیں ۔ 
 ناہیدہ اختر اور سنجیدہ اختر نے 3، 3 وکٹیں لیں۔
پاکستان ویمنز کو مسلسل تیسری شکست  ہوئی ۔ 

پہلا میچ (14 جون 2026): بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دی۔دوسرا میچ (17 جون 2026): ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔

تیسرا میچ (20 جون 2026): بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی۔