ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول پر لیوی میں بڑی کمی، اہم تبدیلی کر دی گئی

پیٹرول پر لیوی میں بڑی کمی، اہم تبدیلی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیٹرولیم لیوی میں بڑی رد و بدل، پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایندھن پر عائد لیوی میں کمی اور اضافہ دونوں اقدامات کیے گئے ہیں، جس سے مجموعی ٹیکس بوجھ کی شرح میں فرق آیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 40 روپے 49 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 106 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں 19 روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 53 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ڈھانچے میں تبدیلی کے بعد اوسط لیوی 80 روپے فی لیٹر سے کم سطح پر آ گئی ہے، جبکہ دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ لیوی ہدف حاصل ہونے کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی سطح پر ٹیکس پالیسی میں رد و بدل سامنے آیا ہے۔