سٹی 42: محرم الحرام کا چاند پچیس جون کو نظرآنےکےامکانات نہیں ہیں ، نئے اسلامی سال1447 ہجری کاآغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے ۔
ماہرین فلکیات کے مطابق محرم الحرام کاچاند چھبیس جون کو نظرآنے کے قوی امکانات ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے چاند کی پیدائش25 جون کو دن3بج کر31 منٹ پر ہوگی۔
ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا میں25 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں جبکہ دنیا بھر میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو دیکھا جاسکےگا۔
27جون کو یکم محرم ہونےکی صورت میں ملک بھرمیں یوم عاشور 6جولائی کوہوگا