سٹی 42 : چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا، کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔