ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سدابہار گیتوں کے خالق خواجہ پرویز کو بچھڑے14برس بیت گئے

سدابہار گیتوں کے خالق خواجہ پرویز کو بچھڑے14برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سدابہار گیتوں کے خالق اورنامورنغمہ نگارخواجہ پرویز کو مداحوں سے بچھڑے14برس بیت گئے۔

 1932ء میں امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہونے والے خواجہ پرویز کا اصل نام خواجہ غلام محی الدین تھا جبکہ پرویز تخلص ٹھہرا، تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے اور لاہور میں گوالمنڈی کے علاقے میں سکونت  اختیارکی۔

  1950ء کی دہائی میں وہ گیت نگاری سے وابستہ ہو گئے،انہوں نے اپنے چالیس سالہ کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی زبان میں 10 ہزار سے زائد فلمی گیت لکھے جو بہت مقبول ہوئے اور اکثر گیت توآج بھی زبان زدعام وخاص ہیں،ان کے نغمے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔

 گلوکارہ مسرت نذیر کے شادی بیاہ کے گیتوں کی معروف البم کے نغمے بھی خواجہ پرویز نے لکھے تھے،اس کے علاوہ انہوں نے  استاد نصرت فتح علی خان کے لیے بھی کئی مقبول نغمے لکھے گائے۔

 عظیم نغمہ نگار خواجہ پرویز 20 جون 2011ء کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔