ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں ڈیڑھ لاکھ سٹریٹ لائٹس بند، بحالی کا اقدام کھٹائی کا شکار

 لاہور میں ڈیڑھ لاکھ سٹریٹ لائٹس بند، بحالی کا اقدام کھٹائی کا شکار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان :باغوں کےشہر کی روشنی مانند پڑھنے لگی، لاہور میں ڈیڑھ لاکھ سٹریٹ لائٹس بند،تاحال روشنیاں بحال نہ کی جا سکی۔
لاہورڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت سٹریٹ لائٹس بحالی کا اقدام کھٹائی کاشکار ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق نجی کمپنی نےدبئی سےلائٹس کی بڑی کھیپ کاآرڈر دیا گیا،نیسپاک نےلائٹس کےنمونہ جات مستردکر دیئے۔
ذرائع کے مطابق نیسپاک کودوبارہ لائٹس نمونہ جات منظوری کیلئےبھجوادیئےگئے ،نجی کمپنی سےلائٹس کی 5 سال تک مینٹی ننس کاایم اویوسائن کیاگیا۔شہرکی 2لاکھ72ہزارسٹریٹ لائٹس کی مرمت وبحالی سست روی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق چھ زونز میں 76کروڑ کی لائٹس اور  سامان خریداری نہ ہو سکی،ابتدائی مرحلہ میں 1 لاکھ 50ہزار بند پوائنٹس کی خریداری سست روی کا شکار رہی۔
نشتروگلبرگ زونزمیں سٹریٹ لائٹس مرمت بحالی کیلئے14کروڑ50لاکھ ،راوی و سمن آباد زونز میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے14کروڑ27لاکھ رکھے گئے۔
داتازون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت وبحالی کیلئے15کروڑ96لاکھ خرچ آئےگا۔
 اسی طرح شالامارزون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت وبحالی کیلئے4کروڑ50لاکھ رکھے گئے۔