ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"کوئی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو فیصلہ کن کارروائی کرینگے":ایران کی وارننگ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کوئی بھی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو اسکے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی،ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے متنبہ کردیا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر بیرونی کرداروں نے تنازع بڑھانے کی کوشش کی تو ایران کا فوجی اور اسٹریٹیجک ردعمل فوری اورپہلے سے طے شدہ طریقہ کےمطابق ہوگا۔ 

تہران: ایران نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی بھی تیسرا فریق موجودہ تنازع میں مداخلت کرے گا تو اس کے خلاف فیصلہ کن اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق، ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اس تنبیہ کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔