عابد چودھری:لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ گینگ کو گن پوائنٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان نے چند روز قبل اسلام پورہ گلی میں موجود شہریوں سے واردات کی۔
ملزمان واردات کے دوران اسلحہ کا استعمال کرتے ،ملزمان گلی محلوں میں معصوم شہریوں سے زبردستی نقد رقم اور موبائل لیکر فرار ہو جاتے۔
چوکی اکرم پارک پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ہونے والوں میں عبد الستار اور علی اسرار شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، متحرک سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر انچارج چوکی اکرم پارک اور ٹیم کو شاباش دی۔