ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:موٹر سائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین:ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹرمحمد عمر کی زیرنگرانی پولیس نے ڈکیت گینگز کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے، کارروائی کے دوران متحرک موٹر سائیکل لفٹنگ اور موبائل سنیچنگ میں ملوث ڈکیت گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا .

 تھانہ سبزہ زار، گلشن اقبال، ہنجروال اور گلشن راوی پولیس نے کارروائیاں کر کےملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا.

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا  کہنا تھا کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 20 موٹر سائیکلیں، 10 قیمتی موبائل، 7 پستول بمہ گولیاں برآمد لی گئیں،بابر کالا، صلاح الدین، فیصل و دیگر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

  ایس پی اقبال ٹاؤن  نے بتایا کہ ملزمان کومزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔