عرفان ملک:موٹروےپولیس نے بدبودارگوشت کی لاہور سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نےلاہورمیں فروخت کیلئے لایا جانے والا ساڑھے4من بدبووالامضرصحت گوشت برآمد کر لیا۔
ترجمان کے مطابق موٹروےپولیس نےمانگامنڈی کےقریب مشکوک کارکوروکاتھا ،مردہ گوشت لاہور کےمختلف ہوٹلزاورریسٹورنٹس میں سپلائی ہوناتھا تاہم پٹرولنگ افسران نےتعاقب کرکے 2ملزموں کوگرفتارکرلیا۔
گرفتارملزم نےانکشاف کیاوہ یہ گوشت لاہورلےکرجارہےتھے،بدبودارگوشت کی فوڈ اتھارٹی کوبھی اطلاع کر دی گئی۔برآمدگوشت، ملزمان اورگاڑی مزیدکارروائی کیلئےفوڈاتھارٹی کےحوالےکردی گئی۔
ترجمان موٹروےپولیس مضر صحت گوشت کی سپلائی کی کوشش ناکام بنانے پر ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی ۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App