ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:استحکام پاکستان پارٹی نے 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ  کرلیا جس کے بعد  استحکام پاکستان پارٹی نے 9 رکنی منشور کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا. 

عامرمحمود کیانی، استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے کنیوینر ہوں گے۔اسحاق خاکوانی ،نعمان لنگڑیال، رانا نزیرخان ،سعید اکبر نوانی  استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔چوہدری ایم اشفاق ،نوریز شکور، اور پیر سعید الحسن شاہ بھی کمیٹی کے رکن بن گئے۔منشور کمیٹی کے کنوینر کسی بھی ایک ماہر کو منشور کمیٹی کا رکن بناسکیں گےاور  کمیٹی 10 روز میں استحکام پاکستان پارٹی کےمسودے کو حتمی شکل دے گی۔استحکام پاکستان پارٹی کی کمیٹی منشور کا مسودہ تیار کرکے 10 روز میں پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کو پیش کرےگی۔