ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی صحتیاب ہوتے ہی ڈیوٹی پرآگئے

DIG Ali Nasir Rizvi assumes charge after being discharged from Hospital, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نئے جذبے کے ساتھ پُر عزم، صحتیاب ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا۔

  علی ناصر رضوی نے صحتیاب ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا۔انہوں نے دفتری سٹاف کے ساتھ ملاقات کی اور اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ 

 عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیحات ہیں، پبلک سروس ڈیلوری ہمارا مین ایجنڈا ہونا چاہیے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ایک ٹیم کی طرح مستعدی سے کام کریں، شہداء و غازیوں کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے 09مئی کے واقعہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔