ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا انکشاف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے مہینے میں درآمد و برآمد کا توازن پاکستان کے حق میں ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، سرپلس بڑھنے کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے، رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 ارب ڈالر سے زائد رہا، 11 ماہ میں درآمدات 16 ارب ڈالر کم کر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا گیا، اس سے پچھلے برس 11 ماہ میں درآمدات 64 ارب کی تھیں، اس سال 48 ارب ڈالر رہیں۔

رواں سال بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر کم ہو کر 24.84 ارب ڈالر رہیں۔