کورونا ایک بار پھر سراٹھانےلگا،مزید172 کیسزسامنے آگئے

Crona, Deaths,Case
سورس: Twitter
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کورونا ایک بار پھر سراٹھانےلگا، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ تین فیصد ہوگئی، مزید ایک سو بہتر کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سےمتاثرہ  57مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا کے باعث کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 0 اموت رپورٹ ہوئیں۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 172 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں11ہزار 212کورونا ٹیسٹ کیے گئے،اس کے علاوہ کورونا مثبت کیسز کی شرح1:53فیصد رہی۔