(سٹی42)شہر میں تیز آندھی اورٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سہانا ہو گیا،درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ مختلف شہروں میں بجلی کے کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق موسم نے پھر سے اپنا انداز بدل لیا،شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آنے والے تین روز میں بھی موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرد آلودہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آندھی کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ملتان روڈ پر آندھی کے باعث درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 120 فیڈروں سےبجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہے، آندھی رکنےکےبعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا۔