نیسپاک نے مہمنڈ ڈیم ہائیڈروپاور پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا

نیسپاک نے مہمنڈ ڈیم ہائیڈروپاور پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیسپاک نے بین الاقوامی جائنٹ ونچرمیں بطور لیڈ کنسلٹنسی فرم مہمنڈ ڈیم ہائیڈروپاور پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا۔ ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود کی جانب سے اعلامیہ جاری۔

ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود کے مطابق حالیہ پانی اور بجلی کے بحران کے پیش نظر یہ منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے، نیسپاک نے قابل انجینئرز کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جنہوں نے منصوبے کے ڈیزائن ریویو اور سائیٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر مسعود کا کہنا ہے کہ چھ کمپنیوں پر مشتمل اس جائینٹ ونچر کو مہمنڈ ڈیم کنسلٹنٹ گروپ کا نام دیا گیا ہے، کمپنیوں میں نیسپاک (لیڈ فرم) ایس ایم ای سی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ آسٹریلیا، ایم ڈبلیو ایچ انٹرنیشنل یو ایس اے، ڈولسر انجینئرنگ کمپنی ترکی، اے سی ای لمیٹڈ پاکستان اور ایم ایم پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

اب تک 207 ڈیم اور ہائیڈرو پاور کے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جس میں 171 پاکستان میں جبکہ باقی 36 دیگر ممالک میں مکمل ہوئے۔

Shazia Bashir

Content Writer