ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنز کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں

ٹریفک وارڈنز کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبداللہ شریف) لاہور سے مزید 50 ٹریفک وارڈنز اپرکلاس کورس کیلئے منتخب کرلیے گئے جبکہ مجموعی طور پر پنجاب بھر سے 100 وارڈنز آئندہ ماہ شروع ہونیوالے اپرکلاس کورس میں شرکت کریں گے۔

اپر کلاس کورس کےلئے ٹریفک وارڈنز کو پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں بھجوایا جائے گا، اپرکلاس کورس کے بعد وارڈنز کو سینئر وارڈنز کے رینک پر ترقی دی جائے گی، اپرکلاس کورس میں منتخب ہونے والوں میں سیف اللہ، آصف علی اور ایک لیڈی وارڈن افق گیلانی بھی شامل ہیں، اب تک ٹریفک وارڈنز کے دو بیچز کو سینئر ٹریفک وارڈن (انسپکٹر) کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer