ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ ،لینڈ سلائیڈنگ سے ناران۔جھیل کھڈ روڈ پر پھنسے ہزاروں سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

مانسہرہ ،لینڈ سلائیڈنگ سے ناران۔جھیل کھڈ روڈ پر پھنسے ہزاروں سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :مانسہرہ کے علاقے سہوچ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی ناران۔جھیل کھڈ روڈ پر پھنسے ہزاروں سیاحوں کو عارضی راستہ بنا کر بحفاظت نکال لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سہوچ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک بند ہونے کے باعث سیاح دن بھر ناران۔جھیل کھڈ روڈ پر محصور رہے۔بعد ازاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)، ضلعی انتظامیہ اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عارضی راستہ تعمیر کیا، جس کے بعد سڑک کو ایک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات کی جانب روانہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسمی حالات اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر آئندہ تین سے چار روز تک بالائی علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔