سٹی 42 : کراچی پولیس کو مطلوب ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا ۔
فقیر حسین نامی ملزم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہوا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فقیر حسین کو کراچی پولیس نے مغلپورہ سے گرفتار کیا، ملزم کو کینٹ کچہری پیش کر کے ریمانڈ لیا گیا،دوران حراست طبیعت بگڑنے پر ملزم فقیر حسین کو پی آئی سی منتقل کیا گیا، جہاں ملزم پولیس پارٹی کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کی معاملے کو دبانے کی کوشش، افسران کو بھی آگاہ نہ کیا گیا۔
ملزم فقیر حسین کیخلاف کراچی میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔