شاہین عتیق:ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اپنی اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ کو لاہور کی ضلع کچہری میں چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ شفاف طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
علی حیدر آبادی نے اپنے وکیل، سابق صدر لاہور بار رانا انتظار حسین، کے ذریعے درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ میں انگلی کے فریکچر کا ذکر حقائق کے منافی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق ان کی اہلیہ کی انگلی ٹوٹی نہیں، اس لیے موجودہ میڈیکل رپورٹ کو کالعدم قرار دے کر غیر جانبدار اور شفاف انداز میں دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ عادل انیس نے یوٹیوبر علی حیدر آبادی کے وکیل کو آج دلائل کے لیے طلب کر لیا۔