ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادمان پولیس کی بروقت کاروائی،ریکارڈ یافتہ ڈکیت گروپ گرفتار

شادمان پولیس کی بروقت کاروائی،ریکارڈ یافتہ ڈکیت گروپ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شادمان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور دو رکنی ریکارڈ یافتہ ڈکیت گروپ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر شادمان قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، چوری شدہ موٹر سائیکل اور دو موبائل فون برآمد کر لیے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان چوری اور ڈکیتی سمیت 31 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رمضان اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آج  چوکی بی بی پاکدامن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر جامعہ نعیمیہ کے قریب واقع خالی پلاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان مختلف علاقوں میں ریکی کرنے کے بعد شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے۔

 ذرائع کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول اور دو چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت دلاور اور عمر مالک کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔