سٹی42: امداد کے منتظر غزہ کے باشندوں پر IDF کے فوجیوں کی فائرنگ سے کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے۔ IDF نے اب تک اتوار کو ہونے والے شوٹنگ کے اس تازہ واقعہ کے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
غزہ کی حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی کے قریب انسانی امداد جمع کرنے کے منتظر فلسطینیوں کے ایک ہجوم پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 44 تک پہنچ گئی ہے۔
اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد کی کسی صحافتی ذریعہ سے اب تک تصدیق نہیں ہو سکی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
حماس کے شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ "اس لمحے تک، غزہ شہر کے قریب امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔" اسرائیل کا مؤقف ہے کہ باسل حماس کا ایک فعال دہشت گرد ہے۔