ویب ڈیسک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Astronomer کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) اینڈی بائرن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان پر ایک کنسرٹ کے دوران خاتون ساتھی کے ساتھ قریبی لمحہ گزارنے پر سخت تنقید کی جا رہی تھی۔
یہ واقعہ بوسٹن میں Coldplay کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا جہاں ’کس کیم‘ پر اینڈی بائرن اور کمپنی کی ہیومن ریسورسز چیف کرسٹن کیبوٹ ایک دوسرے کے بہت قریب دکھائی دیے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا کیونکہ دونوں شادی شدہ ہیں۔
بعد ازاں کمپنی نے اینڈی بائرن کو رخصت پر بھیج کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ ایک دن بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا جسے بورڈ نے منظور کر لیا۔ کمپنی نے بیان میں کہا کہ ہمارے رہنماؤں سے اعلیٰ اخلاقی معیار کی توقع کی جاتی ہے جو اس واقعے میں پوری نہیں ہوئی۔ اب کمپنی کے شریک بانی پیٹ ڈی جوائے عارضی سی ای او کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
امریکی کمپنی Astronomer کے سابق سی ای او اینڈی بائرن اور ایچ آر چیف کرسٹن کیبوٹ کے درمیان کنسرٹ میں پیش آئے اسکینڈل پر سوشل میڈیا پر چرچا جاری ہے۔ اس واقعے کو ’ColdplayGate‘کا نام دیا گیا ہے۔