ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس کی کارروائی، آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار۔

ملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 150 تیار پتنگیں اور 25 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرلی گئیں، ملزم حنیف کم مقدار میں آن لائن آڈر لیکر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان پہنچاتا۔

سامان کی منتقلی کے لیے ملزم گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا، ملزم حنیف لاہور کے مختلف مقامات پر پتنگ بازی کا سامان فروخت کرتا۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے پتنگ فروشی کے خلاف بڑی کارروائی پر انچارج چوکی اکرم پارک اور ٹیم کو شاباش دی، پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔