ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کابارش سےجاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ دینے کا اعلان

مریم نواز کابارش سےجاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال اور جہلم کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب سےمتاثر ہونے والے علاقوں پر متعلقہ حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،مریم نواز نے اس موقع پرچکوال میں بارش کے دوران حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کابھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی بحالی اور جہلم روڈ پرسٹیل پل بنانے کی ہدایت کی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے اور مختلف حادثات میں کم از کم 119 افراد جاں بحق ہوگئے۔