نارووال ؛ نالہ ڈیک سے 18پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

نارووال ؛ نالہ ڈیک سے 18پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نارووال میں نالہ ڈیک سے 18پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمدہوئی ہے، جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے ناکارہ بنا دیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہناتھا کہ نارووال کے گاؤں لہری خرد سے بھارتی اینٹی ٹینک برآمد ہوا،مائن انتہائی خطرناک ہے پھٹ جاتا تو بڑی تباہی ہوجاتی،بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائن کو ناکارہ بناکر اپنی تحویل میں لے لیا۔