خیبر میں خودکش دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دس افراد زخمی، دونوں دہشتگردہلاک

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے قریب  شدید نوعیت کادھماکا ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے اور   10 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔  ایک دہشتگرد نے خود کو اڑایا، دوسرے  دہشتگرد کو پولیس نے ہلاک کر دیا۔

دھماکہ سے علاقہ میں عمارتیں ہل کر رہ گئیں، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ سے علاقہ میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی، علاقے میں شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ دھماکا باڑہ  تحصیل کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر تلاشی کے دوران ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جب کہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات  سے باڑہ بازار میں دھماکا بظاہرخودکش لگ رہا ہے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں ایک لاش اور تین پولیس اہلکاروں سمیت چار زخمی لائے گئے۔

باڑہ مارکیٹ میں دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ خیبر پر حملہ کے بعد ذمہ دار زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ خیبر پر دہشتگردوں کا خطرناک حملہ آئی ایس آئی کو بروقت اطلاع مل جانے کے سبب ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس اوور قانون نافذ کرنے والے ادارے آج صبح خیبر میں حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے تیار تھے۔ 

زرائع نے بتایا کہ اس حملہ میں دو دہشتگرد ملوث تھے جنہوں نے تھانہ خیبر پر دو اطراف سے حملہ کیا۔ ایک حملہ آور سامنے کے گیٹ کی طرف سے آیا اور دوسرے نے تھانہ کے عقبی دروازہ سے اندر کھسنے کی کوشش کی۔ 

آئی ایس آئی نے 13 جولائی کو تھانہ باڑہ پر ممکنہ دہشتگرد حملہ کی اطلاع دی تھی۔ اس وقت سے ہی اداروں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط تیاری کر لی تھی۔ اس تیاری کی وجہ سے آج خودکش حملہ آور اپنے منصوبہ کے مطابق بڑی تباہی پھیلانے مین ناکام ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ خیبر کے اہلکاروں نے تھانہ کے گیٹ پر آنے والے حملہ آور کو پہچان لیا تھا، جب اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا، اس کارروائی مین ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔ تھانہ کے عقبی گیٹ کی طرف سے آنے والے دوسرے حملہ آور کو پولیس نے ہلاک کر دیا ۔