بجلی کی تار چوری کرتے ہوئے خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک

Lahore, Electrocution, College Road, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور میں کالج روڈ پر بجلی کی تار چوری کرتے ہوئے خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی۔
کالج روڈ سب ڈویژن ، خاتون تار چوری کرنے کے لئے حفاظتی جنگلے کے اندر داخل ہوئی۔
قیمتی کاپر کیبل کے لالچ میں خاتون چور جان گنوا بیٹھی۔

 لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر نے کالج روڈ پر بجلی کا تار چوری کرنے کی کوشش میں خاتون کی موت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔

لیسکو کے ترجمان نے کہا کہ الیکٹرک مٹیریل چوری کرنا  اوربجلی کی تنصیبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔