(ویب ڈیسک) پرویزالہٰی نے نمبرز گیم کے بارے میں پی ٹی آئی قیادت کو اعتماد میں لیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاارکان اسمبلی کو اغوا یا ہراساں کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے تحریک انصاف کو اعتماد میں لے لیا ہے، اپنے ایک بیان میں پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پاس اکثریت ہے، ارکان اسمبلی کو اغوا یا ہراساں کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن صاف شفاف کرانے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہو رہائیکورٹ نےدرخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کون ہراساں کر رہا ہے ؟ پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ہراساں کر رہے ہیں،اس پر عدالت نے کہا ہراساں کرنے کے معاملے کو تو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے کہا کہ آپ 200صفحات پر پٹیشن کر دیتے ہیں،مختصر رکھا کریں ،بڑی بات کر رہے ہیں، دھکمیاں مل رہی ہیں،مزید وکیل سے سوال کیا کہ جن کو ہراساں کیا جارہاہے وہ کہاں ہیں؟ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے بتایا کہ زینب عمیر اسمبلی میں ہیں اجلاس ہو رہا ہے۔
عدالت کا استفسار کرتے کہا کہ کون ہراساں کر رہا ہے ، آج اسمبلی میں کسی نے روکا؟ وکیل نےکہا کہ رات کو اراکین کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے مسیجز آئے، کیا ان میسجز کو پٹیشن کا حصہ بنایا گیا؟لاہور ہائیکورٹ نےوکیل سے سوال کیا۔عدالت نے واٹس ایپ میسجز پٹیشن کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا مسترد کرتےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔