بارشوں کے باعث  مختلف علاقوں میں  چھتیں گرنے سے جانی نقصان

Ambulance
کیپشن: Ambulance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی ،حسن خالد)مون سون بارشوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے واقعات، چائنہ سکیم بڑی پارک کے قریب کچے مکان کی چھت گر گئی،واقعے میں میاں بیوی اور4بچے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گرمی کے باعث میاں بیوی اور 4 بچےدوسری منزل پر سو رہے تھے ،بارش کے باعث چھت گرنے کی وجہ سے ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے،زخمی ہونے والوں میں امانت ،ملائیکہ ،فہد،بشری،لائبہ اور حسن شامل ہیں ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
  ایک اور واقعے  میں مانگا منڈی بائی پاس کے قریب آٹےوالی چکی کی چھت گر گئی،چھت گرنے سے ملبےتلے دب کر 30سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،جاں بحق نوجوان کی شناخت 30سالہ عارف کےنام سے ہوئی،ریسکیونےامدادی کارروائیوں کےبعدلاش مردہ خانے منتقل کردی

 دوسری جانب موہلنوال گاؤں میں بھی گھر کے کمرے کی چھت زمین بوس ہو گئی ،کمرے کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی  ہو  گئے۔