شہبازشریف کی عالم اسلام کوحج ،عیدالاضحٰی کی مبارکباد ، خصوصی دعا

 شہبازشریف کی عالم اسلام کوحج ،عیدالاضحٰی کی مبارکباد ، خصوصی دعا
کیپشن: Shehbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا سلم)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی عالم اسلام کوحج اور عیدالاضحٰی کی مبارک پیش کی، ان کا کہناتھا پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدقربان اور حج کی سعاد ت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو بھی مبارک باد کہتے ہیں کہ اللہ تعالی مسلمانوں کے حج اور قربانی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انسانیت کو درپیش مسائل سے نجات دےجبکہ عید کے موقع پر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وائرس سے محفوظ رہیں.

تفصیلات کےمطابق صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نےکہاہےکہ حج اس مرتبہ کورونا وبا کے مصائب میں آیا ہے، اللہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کو نجات دے،حج اور عید الالضحیٰ کے مقدس دن ساتھ ساتھ آنا اللہ تعالی کی خاص رحمت کا مظہر ہے،انھوں نےکہاکہ عید قرباں اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم ؑاور ان کے عظیم بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کی فرمانبرداری کی یاد ہے اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا کا حصول ہی اس عظیم دن کا سبق ہے جبکہ فلسفہ قربانی سمجھتے ہوئے اس کی روح کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہوگا، اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے ۔

میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ اس دن اپنے اردگرد ضرورت مندوں اورمستحقین کاخصوصی خیال رکھا جائےجبکہ فلسطین، جموں وکشمیر اور دیگر مقامات پر متاثرہ مسلمانوں کا ہم سب کو خیال رکھنا ہے،اللہ تعالی اس دن کی برکت سے مقبوضہ فلسطین و جموں وکشمیر سمیت تمام مقامات پر ظلم وجبر کا شکار مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے اور اللہ تعالی مسلمانوں کے حج اور قربانی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انسانیت کو درپیش مسائل سے نجات دے
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer