لاہور میں بارش سے جل تھل ایک، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی،حبس اور گرمی کے ستائے لاہوریوں پر ساون کی گھٹا چھا گئی ، موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔

 لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،  جوہرٹاؤن ، پانی والا تالاب میں 56  ،لکشمی چوک48، سمن آباد ، پنجاب یونیورسٹی 43 ملی میٹر بارش ہو ئی،  فرخ آباد54،چوک ناخدا40،اقبال ٹاؤن27، مغلپورہ 29،جیل روڈ 26،گلبرگ23،تاجپورہ14ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش 68 ملی میٹر نشتر ٹاؤن میں ریکارڈ  کی گئی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 25 اور زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہو امیں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا، پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، تیز بارش کے بعد اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب  بارش کے باعث چائنہ سکیم بڑی پارک کے قریب کچے مکان کی چھت گر گئی،حادثے میں میاں بیوی اور4بچے زخمی ہو گئے, زخمی ہونے والوں میں امانت ،ملائکہ ،فہد،بشری،لائبہ اور حسن شامل ہیں ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

Sughra Afzal

Content Writer