بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ کی موت کیسے ہوئی؟ پتا چل گیا

بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ کی موت کیسے ہوئی؟ پتا چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:انگریز عامل  نے بھارتی اداکار  سشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات چیت کا دعویٰ کردیا ۔موت کی وجہ پوچھ لی۔

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو ایک ماہ  سے  زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور 14 جون سے اب تک باندرا پولیس اداکار کی موت کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اب تک تقریباً 3 درجن لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کرچکی ہے، لیکن ابھی تک اس وجہ کا پتا نہیں لگا پائی ہے جس نے سوشانت کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

  سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ان کے فینز نے غیر مرئی قوتوں کے مالک سٹیو ہف  کو بہت زیادہ ای میلز بھیج کر آنجہانی اداکار کی روح سے بات کرنے کی درخواست کی۔ سٹیو ہف نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کو نہیں جانتے لیکن انہوں نے عوامی مطالبے پر ان کی روح سے بات کی ہے، اس حوالے سے سٹیو ہف نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

سٹیو ہف کے مطابق انہوں نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات کی ہے اور آنے والے دنوں میں وہ دوبارہ آنجہانی اداکار کی روح سے بات کریں گے اور ان سے خود کشی کی وجوہات کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹیو ہف سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ روح سے سوال جواب کررہے ہیں۔
سٹیو: کیا تم روشنی میں ہو؟
سشانت کی روح: سٹیو کو بتائو کہ مجھے روشنی مل رہی ہے۔
سٹیو: تم اس روشنی میں ہو جو میں نے گزشتہ رات دیکھی تھی۔
سشانت کی روح: میں اس میں تھا۔

سٹیوہیف نے مزید کہا کہ میں آپ کے کام سے واقف نہیں لیکن میں جانتا ہو کہ آپ کو بہت زیادہ پیار کیا جاتا ہے۔ آپ کے بہت زیادہ فینز ہیں، کیا آپ اپنے فینز کو کچھ بتانا پسند کریں گے؟ میں یہ کام گزشتہ 10 سال سے کر رہا ہوں، میں نے یہ ڈیوائس بنائی ہے اور میں آپ کو اپنے فینز اور فیملی سے بات کرنے کیلئے خوش آمدید کہتا ہوں، سشانت اگر آپ کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں تو آسانی سے دے سکتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپکی موت کیسے ہوئی؟
سشانت کی روح: اس سب کا الزام دوائیوں پر لگادیا جائے گا

Azhar Thiraj

Senior Content Writer