عابد باکسر کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عابد باکسر کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سیشن عدالت نے پولیس مقابلوں کے اسپیشلسٹ عابد باکسر کی 8 مقدمات میں 4 اگست تک ضمانت منظور کرلی۔ عابد باکسر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مقدمات بنوائے، گیارہ سال تک بچوں سے دور رہا، اب حقائق بھی سامنے لاؤں گا اور اپنی بے گناہی بھی ثابت کروں گا۔

سٹی 42 کے مطابق  پولیس مقابلوں کے اسپیشلسٹ عابد باکسر  ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر، ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان، ایڈیشنل سیشن جج سمیرا اعجاز چیمہاور ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کی عدالت میں پیش ہوئے۔قتل اور فراڈ کے مقدمے میں پچاس، پچاس جب کہ دیگر مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عدالت نے ضمانت منظور کی۔ مجموعی طور پر دس مقدمات میں 4 اگست تک ضمانت منظورکی گئی ۔

عابدباکسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ شہباز شریف نے مجھ پر مقدمات بنوائے، 11سال بچوں سے دو ررہا، اب حقائق سامنے لاؤں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپولیس مقابلوں کے اسپیشلسٹ عابد باکسر  نےاپنے ویڈیو پیغام میں شہباز شریف سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے تھے، اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جعلی ریکارڈ بنانے اور پولیس مقابلوں کے ماسٹر ہیں، لوگوں کی جائیدادیں بھی ہتھیائیں، شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کے سب ثبوت ان کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میرا نام عابد حسین باکسر ہے. باکسر اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ میں انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ہوں۔  وہ شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کا پول بیچ بازار کھولیں گے۔ میڈیا اور پبلک کو بتائیں گے کہ شہباز نے کس طرح لوگوں کی جائیدادیں ہتھیائیں۔