ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھیلتا پنجاب پنک گیمز;لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ وومین ٹیم کا انتحاب ہوگیا

کھیلتا پنجاب پنک گیمز;لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ وومین ٹیم کا انتحاب ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کھیلتا پنجاب پنک گیمز   لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ وومین ٹیم کا انتحاب کرلیا گیا ۔ 

 ایلیٹ ٹریننگ سینٹر نشتر پارک میں عقیل جاوید بٹ پریزیڈنٹ لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ ایسو سی ایشن کے زیر اھتمام منعقدہ ٹرائلز میں لاہور ،قصور، شیخوپورہ کی 25گرلز نے حصہ لیا ۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے اعزازی پریس سیکرٹری سہیل جاوید بٹ کے مطابق پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے طارق خانزادہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور کی زیر نگرانی 8 گرلز سندس تیمور, خدیجہ سعید,کشف الطاف ،علیزہ جواد،عایشہ رشید،فزا قادر،راحت شمس، سدرہ ریاض ٹرائلز جیت کر  لاہور ڈویژن ٹیم کے لیے منتخب  ہوئی ۔

نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ گوجرانولہ کے سلور میڈلسٹ عبداللہ سہیل بٹ اور  نائلہ مقصود بٹ نے ریفری کے فرائض سر انجام دئیے ۔

طارق خانزادہ نے منتخب گرلز کو شاباش اور مبارک باد دی ۔