ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ 

Peshawar Candidate, City42, Shooting on the candidate, KPK Assembly, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پشاور  میں پی کےن82سے آزاد امیدوار الحاج ملک طارق اعوان کی گاڑی پر فائرنگ  ہو گئی۔  
 نامعلوم افراد نے ملک طارق اعوان کی گاڑی کو گلبہار میں صنم چوک کے قریب نشانہ بنایا جس سے ملک طارق کے ساتھی زخمی ہو گئے۔  ملک طارق اعوان امیدوار پی کے 82 امیدوار پی کے 82 ملک طارق اعوان نے دعویٰ کیا  ہے کہ مجھ پر گلبہار چوک میں فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ سے میرے دو کارکن معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد  ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔  معلوم ہوا ہے کہ ملک طارق اعوان ایک انتخابی ریلی کے لئے جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انکی ذاتی دشمنیاں بہت ہیں۔ سر دست یہ نہین کہا جا سکتا کہ فائنرگ کس نے اور کس مقصد کے لئے کی۔