ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں،وزارت پٹرولیم

Petrolium ministery,denied,petrol shortage,City42
کیپشن: Petrol,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزارت پٹرولیم نے واضح کیا ہے کہ ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں۔

وزارت پٹرولیم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں اور کسی قسم کی قلت کا کوئی امکان نہیں۔ 

پاکستان سٹیٹ آئل (پی۔ایس۔او) اور  تیل کی ترسیل کرنے والی دیگر کمپنیوں کے پاس پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور دیگر اقسام کی پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔ ڈیزل کی مقدار ملک میں اسے ذخیرہ کرنے کی دستاب پوری حد کے مطابق موجود ہے لہذا عوام افواہوں، قیاس آرائیوں اور گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ 

وزارت پٹرولیم نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ ایسے حساس عوامی معاملات سے متلعق افواہوں کو خبر نہ بنائے۔