شادی میں ناچتے ہوئے باراتی کی اچانک موت، خوفناک ویڈیو وائرل

death in Marriage ceremony
کیپشن: video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپنے عزیز کی شادی میں ناچتے ہوئے ایک باراتی اچانک گر کر مر گیا، ویڈیو نے سب کے ہوش اڑا دیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیشکے ریوا ضلع میں ایک ایسا عجیب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، تین روز قبل ایک شادی کے موقع پر خوشی مناتے ہو بھنگڑا کرنے والا باراتی اچانک انتقال کر گیا۔ اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے اور سب کے دل دہلا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس شخص کا نام  ابھے سچن تھا اور اس کی عمر 32 سال تھی، کانپور کا رہنے والا یہ شخص ریوا میں اپنے عزیز کی شادی پر آیا تھا، ناچتے دوران وہ اچانک زمین پر گر گیا، جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ابھے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اس کی اچانک موت سے شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر