(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے دولت کے نشے میں چور شخص کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے شوکت خانم سگنل پر معمولی ایکسیڈنٹ پر پھیری لگانے والے شہری کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ https://t.co/83HfK2QOLd pic.twitter.com/K7pTR2nitJ
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 19, 2023
سوشل میڈیا پر امیر زادے کی مزدور سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر نواب ٹاؤن پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ سب انسپکٹر رائے اورنگزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ملزم عرفان خان کے خلاف دھمکیاں دینے اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان خان کو گرفتار کرلیا۔
*ہر شخص اپنے حد کا فرعون ہے،*
شوکت خانم سگنل لاہور پر ایک دال بیچنے والے مزدور کی موٹر سائیکل سے غلطی سے معمولی سکریچ پڑنے پر کار والے بے حس انسان نے مزدور کی دال روڈ پر پھینک دی۔ pic.twitter.com/xkkuKXfPqY
— UMAIR AKRAM (@Umairakram32) January 19, 2023
ملزم نے پھیری والے کی دال سویاں سڑک پر پھینک دی تھیں, سوشل میڈیا کی ویڈیو پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے نوٹس لیا تھا۔