انارکلی دھماکے میں ملوث مبینہ دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

انارکلی دھماکے میں ملوث مبینہ دہشتگرد کی شناخت ہوگئی
کیپشن: Anarkali Blast
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انارکلی دھماکہ،  پولیس اور حساس اداروں کی تفتیش جاری، فوٹیجز کی مدد سے مبینہ دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور انارکلی دھماکے میں ملوث دہشت گرد  کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مبینہ دہشت گرد موٹرسائیکل پر جائے وقوعہ تک آیا  اور ایک بیگ رکھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق  مبینہ دہشت گرد کے جانے کے 4 منٹ بعد دھماکہ ہوا ۔  

 دہشت گرد کے فرار ہونے کی مزید فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں ۔ دھماکہ میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ دھماکہ 2013 کے انارکلی دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے ۔ دھماکہ میں قوی امکان ہے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کیا گیا ہو۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر