ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شگفتہ اعجاز کی بیٹی  کی شادی میں بڑی تعداد میں شوبز ستاروں کی شرکت  

Show biz stars
کیپشن: Shagufta ijaz daughter's marriage pics
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شوبز انڈسٹری کی سینئر اور خوبرو اداکارہ شگفتہ اعجاز کی صاحبزادی کی شادی ہو گئی ہے، نکاح کی تقریب چند روز قبل منعقد ہوئی جس میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
شگفتہ اعجاز کی بیٹی آنیا نے نکاح کے روز ہلکے رنگ کا جوڑا پہنا، آنیا کے خاوند معروف فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ ہیں۔ڈاکٹر آنیا کی شادی مشہور فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ ہوئی ہے، دونوں کی منگنی پچھلے برس جولائی میں ہوئی تھی۔
علی بلوچ ملک کے نامور آن لائن فٹنس ادارے ‘گیٹ فٹ ایتھلیٹک’ کے ہیڈ کوچ اور بانی ہیں جبکہ آنیا ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بہت مشہور ہیں۔ شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں اور پروڈسرز کی کہکشاں سج گئی ۔شادی کی تقریب میں  معروف پرڈیوسر سید وجاہت حسین ، صائمہ قریشی صدف ایشان،عدنان جیلانی ، حسن احمد ،سنیتا مارشل،حسن ضیا، حمیرہ بانو صبا فیصل عرفان موتی والا شبیر  جان فریدہ شبیر جان  کے علاوہ معروف سنئیراداکارو اینکر محمد نورالحسن نے بھی شرکت کی ۔