معروف بالی ووڈ جوڑی کا علیحدگی کا اعلان

Indian actors
کیپشن: Break up
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ   جوڑی نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کے سلیبریٹی جوڑے دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت نے 18 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

 بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق اداکار دھنوش اور ہدایتکارہ و گلوکارہ ایشوریہ رجنی کانت دونوں نیشنل ایوارڈ یافتہ ہیں ۔ اداکار دھنش اور ایشوریہ نےعلیحدگی کی تصدیق اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرکی ہے۔ایشوریہ بالی ووڈ کے معروف  اداکار رجنی کانت کی بڑی بیٹی ہیں۔ دھنش اور ایشوریہ کی شادی 2004میں ہوئی تھی۔ دونوں نے متعدد تامل فلموں اپنے فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار عامر علی اور سنجیدہ شیخ نے بھی 9 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں،رپورٹس کے مطابق دونوں کی 2 سالہ بیٹی آئرہ کی تحویل سنجیدہ شیخ کے پاس ہے جو بظاہر طلاق کے بعد اپنے آبائی گھر میں رہ رہے ہیں ۔