ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھماکا پلانٹنڈ ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

DIG Operations Lahore Blast
کیپشن: DIG Operations Lahore
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کا شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد عابد خان کا کہنا تھا کہ شہر کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔انہوں نے ڈویژنل ایس پیزکو سکیورٹی انتظامات کی خود چیک کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سکیورٹی کیلئے تمام ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز بھی فیلڈ میں رہیں اور نگرانی خود کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد  کا کہنا ہے دھماکا لوہاری چوک میں ہوا ہے ابتدائی تحقیقات کے بعد لگتا ہے کہ دھماکا پلانٹنڈ ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا۔ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 26 زخمی ہیں۔ بارودی مواد کس میں نصب تھا ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، پولیس اور فرانزک ایجنسی جلد کسی نتیجے پر پہنچے گی۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افسران شہر بھر کی مارکیٹوں، بازوروں اور حساس مقامات  کی بھرپور سکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔  تما م پولیس افسران و جوان الرٹ رہیں جبکہ خود مانیٹر کروں گا۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائیں۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق  ایس پی ڈولفن کو ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹس ٹیموں کے گشت کی نگرانی خود کرنے کا حکم دے دیا ہے۔