نیا ٹیکس عائد، اب 100 روپے کےموبائل لوڈ پر کتنا بیلنس ملے گا؟

Mobile Tax
کیپشن: Mobile Tax
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (سعید احمد سعید)حکومت نے عوام پر موبائل ٹیکس بم گرا دیا، 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 27روپے 23پیسے ٹیکس لگ گیا، مہنگائی کے مارے عوام کی چیخیں نکل گئیں۔

 وزیر خزانہ شوکت ترین نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ضمنی بجٹ میں موبائل فون کارڈز پر اضافی ٹیکس نہیں لگے گا مگر یہ وعدہ ہوا میں اڑا دیا گیا۔موبائل فون کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اب 100 روپے کے کارڈ پر 27 روپے 23 پیسے کا ٹیکس لگ چکا ہے۔ 100 روپے کے کارڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس 10فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کردیا گیا، ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں موبائل فون صارفین سے 13 روپے 4 پیسے کی وصولی ہوگی، سیلز ٹیکس کی مد میں صارفین سے 14 روپے 19 پیسے کی وصولی کی جائے گی۔100 روپے کے کارڈ پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا اور اب 100 روپے کے کارڈ پر صارفین کو 72 روپے 77 پیسے کا بیلنس ملے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر مسلسل ٹیکسوں کے بم برسا رہی ہے, ان حالات میں اب گھبرانے نہیں مرنے کا وقت ہوا جاتا ہے۔ 

علاوہ ازیں یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی نایاب، چاول، دال مسور، دال چنا، سفید چنا، ثابت مسر کی بھی قلت، صارفین ایک سے دوسرے یوٹیلٹی سٹور کے چکر لگا کے خوار ہو گئے لیکن مطلوبہ اشیاء نہ ملیں، شہر کے کئی یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی دستیاب نہیں ہے۔ چاول، دال مسور، دال چنا، سفید چنا اور ثابت مسر کے ریک بھی خالی پڑے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز جس مقصد کیلئے بنائے گئے ہیں، اس کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں کچھ تو ریلیف مل سکے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer