انارکلی پان منڈی کے قریب زور دار دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد کی حالت نازک

Anar Kali Lahore Blast
کیپشن: Anar Kali Blast
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  انار کلی پان منڈی کے قریب سلنڈر دھماکہ، 20 افراد زخمی جبکہ 5 افراد کی حالت نازک ہے۔

 پولیس کے مطابق   سلنڈر دھماکے میں متعدد  افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو  ریسکیو 1122 کے زریعے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ قریب موجود بینک کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

میؤ اسپتال کے ایم ایس کے مطابق 23 زخمیوں کو میؤ اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے دو زخمی دورانِ علاج دم توڑ گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جن کا آپریشن تھیٹر میں آپریشن جاری اور ان کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سی سی پی او فیاض احمد دیو کا پولیس کو موقع پر ریسکیو کاروائیوں میں مدد دینے کی ہدایت۔سینئر پولیس افسران،امدادی ٹیمیں موقع پر موجود،زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان موقع پر پہنچ گئے.

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر