پاکستان کی پہلی انٹیلی جنٹ ایس یو وی کم ترین قیمت میں فروخت کے لیے پیش

پاکستان کی پہلی انٹیلی جنٹ ایس یو وی کم ترین قیمت میں فروخت کے لیے پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملائیشین کمپنی پروٹون اور الحاج فا گروپ  کی مقامی طورپر اسمبل شدہ گاڑی پروٹون 'ایکس 70'  فروخت کے لئے پیش کردی گئی ۔  اسٹیٹ آف آرٹ گاڑی پاکستان کی پہلی انٹیلی جنٹ ایس یو وی ہے۔
 رگاڑی 2 مختلف ورژنز میں متعارف کرائی گئی ہے، ایک ایگزیکٹو آل وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی) جس کی قیمت 45 لاکھ 90 ہزار مقرر کی گئی ہے اور دوسرا پریمئیر فرنٹ وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی) ہے جس کی قیمت 48 لاکھ 90 ہزار ہے۔
 دونوں گاڑیاں 1500 سی سی ٹربوج چارجڈ انجن سے لیس ہیں جو 176 ہارس پاور اور 255 این ایم ٹارک فراہم کرتا ہے۔ 7 اسپیڈ ڈی سی ٹی آٹومیٹک ٹر انسمیشن  کے ساتھ وائس کمانڈ، ایکٹیو آل وہیل ڈرائیو سسٹم، ایل ای ڈی ہیڈلیمپس ڈی آر ایل ایس کے ساتھ، 360 ڈگری کیمرا، ڈرائیو پاور سیٹ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسے فیچرز قابل ذکر ہیں۔


ایف ڈبلیو ڈی ورژن میں اے ڈبلیو ڈی کے فیچرز کے ساتھ چند اضافی فیچرز بھی دیئے گئے ہیں، جن میں ایڈوانس ڈرائیور اسسٹنس سسٹم، فرنٹ پسنجر پاور سیٹس اور پینورامک سن روف بھی دستیاب ہے
8 انچ کا ٹچ انفوٹینمنٹ سٹم موجود ہے جسس میں سم سلاٹ اور وائی فائی کنکٹویٹی جیسے آپشنز  موجود ہیں  اوراسی طرح 9 اسپیکر ساؤنڈ سسٹم بھی گاڑی کا حصہ ہے۔مسافروں کے تحفظ کے لیے 6 ایئربیگز، این 95 ریٹڈ ایئر پیوریفائر سسٹم، اے بی سی، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن، بریک اسسٹ اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔