ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج کا نتیجہ آگیا

الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج کا نتیجہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج کا نتیجہ آگیا ۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کی چھان بین سے متعلق کیس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے اور 24 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

 
الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز کی چھان بین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،فنڈز چھان بین سے متعلق پولیٹیکل فنانس ونگ کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے 24 فروری کو جواب طلب کر لیا۔ممبرالیکشن کمیشن نے کہاکہ3سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی چھان بین چل رہی ہے،رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔

خیال رہے منگل کے روز اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا تھا،مظاہرین نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ فارن فنڈنگ کا پیسہ زمان پارک اور بنی گالا کی رہائشگاہوں پر خرچ ہوتا ہے ،آپ کے پاس 31 جنوری کی تاریخ ہے ، استعفیٰ دے دیں۔ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ میں کرپشن کی،پی ٹی آئی امریکہ میں رجسٹرڈ ہے اس کو فنڈنگ ہوتی ہے، خیراتی پیسے کا کمیشن پی ٹی آئی کھا گئی، شریف فیملی اور ن لیگی قائدین پر صرف الزامات ہی لگ رہے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈھائی سال گزر گئے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ،یہ لوگ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے خود پکڑے گئے ،وزیراعظم عمران خان ہر الزام پر ایک ہی جواب دیتے ہیں ، مجھے نہیں پتا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer