ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈز کی قلت، خصوصی پروازیں بند ہونے کا خدشہ

فنڈز کی قلت، خصوصی پروازیں بند ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) وی آئی پی شخصیات کا وی آئی پی سفر خطرے میں، سکیورٹی لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر خصوصی پروازیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، وفاق سے ضمنی گرانٹ نہ ملی تو اہم شخصیات کو عام پروازوں سے آنا جانا پڑسکتا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیراستعمال وی آئی پی فلائٹ آپریشن میں مالی مشکلات کا سامنا ہے، حکومت کے پاس وی آئی پی فلائٹ آپریشن کے لائسنس کی سکیورٹی کیلئے پیسے کم پڑ چکے ہیں، سول ایوی ایشن کے حکام نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ وہ وی آئی پی فلائٹ کے فضائی سفر کے لائسنس کی سکیورٹی کے لیے قوانین کے مطابق فیس جمع کرائے۔   سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے ایک کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ کیلئے معاملہ وفاق کے سپرد کر دیا۔

دوسری جانب چین پہنچنے والے 10پاکستانیوں میں موذی کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد چین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )کی پروازوں پر 3ہفتے کیلئے عارضی پابندی عائد کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے چین کیلئے ہفتہ وار صرف ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے،چین کی فضائی کمپنی کی ہفتہ وار 19پروازیں پاکستان آتی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer